رپورٹ کے مطابق، ای سی او کی ایوان صنعت و تجارت کی 19ویں جنرل اسمبلی کے ورچوئل اجلاس کا ممبر ممالک کے چیمبرز کے صدور اور سینئر ممبران کی شرکت سے منگل کی رات کو انعقاد کیا گیا۔
اس اجلاس کے انعقاد کیساتھ ہی ای سی او کی ایوان صنعت و تجارت کے سیکرٹریٹ کی صدارت تین سال کی مدت کیلئے ترکی سے ایران کو منتقل کر دی گئی۔
اس اجلاس میں ایران چیمبر کے صدر "غلام حسین شافعی" ای سی او کی ایوان صنعت اور تجارت کے موجودہ صدر کی حیثیت سے، ایران چیمبر کے ڈپٹی ڈائریکٹر برائے بین الاقوامی امور "محمد رضا کرباسی" کو ای سی او کی ایوان صنعت و تجارت کے سیکرٹری جنرل کے طور متعارف کرایا۔
واضح رہے اقتصادی تعاون تنظیم ترکی، ایران، پاکستان اور دیگر ترک ریاستوں سمیت سوویت یونین کے انہدام کے بعد قائم کی گئی اقتصادی تنظیم ہے۔ ای سی او کے دس ارکان اور ایک مبصر رکن ہے۔ ای سی او کے اراکین کا مقصد ثقافتی اور اقتصادی تعاون ہے۔
یہ بات قابل ذکر ہے کہ اقتصادی تعاون تنظیم کے 10 رکن ممالک بشمول اسلامی جمہوریہ ایران، پاکستان، ترکی، آذربائیجان، افغانستان، ترکمانستان، ازبکستان، کرغزستان، قازقستان اور تاجکستان ہیں۔
**9467
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@
آپ کا تبصرہ